باپ کون ہے“ کے سوال پر بھارتی کھلاڑی محمد شامی آگ بگولہ

باپ کون ہے“ کے سوال پر بھارتی کھلاڑی محمد شامی آگ بگولہ

لندن: مغرور بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم کے بعد کرکٹ دیوانوں کے ہاتھوں بھی ذلت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ ڈریسنگ روم جاتے پلیئرز سے باپ کون ہے کہ سوال پر انڈین بولر شامی غصہ کر گئے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد کرکٹ دیوانوں نے بھی ڈریسنگ روم جاتے بھارتی پلیئرز کو شرم سے پانی پانی کر دیا ۔ بھونیشور کمار، یووراج اور ایشون کو خوب طنز کیا۔ بھارتی کپتان کوہلی گزرے تو کرکٹ لورز نے تیری اکڑ ٹوٹ گئی کا سوال کر ڈالا۔

کپتان نے پتلی گلے سے نکلنا ہی بہتر سمجھا لیکن سوشل میڈیا پر باپ بیٹے کا کھیل شروع کرنے والے متعصب بھارتیوں سے جب ان ہی کی زبان میں پوچھا گیا کہ بتا اب باپ کون ہے تو ہمسایہ ملک کے باؤلر محمد شامی غصہ کر گئے یعنی آئینہ انہیں دکھایا تو برا مان گئے۔ دھونی نے بیچ بچا کرا دیا ورنہ شاید باؤلر کی وہیں درگت بن جاتی۔

76895a9e95ff82ccb66460e633e75c4f

یاد رہے آج چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں