مودی سے دوستی کے باعث حکومت مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں، خورشید شاہ

مودی سے دوستی کے باعث حکومت مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں، خورشید شاہ

سکھر: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے عوام کے دل جیت لئے کیونکہ 20 ارب بھی خرچ کر کے بھی اتنی عزت نہیں مل سکتی تھی۔ 12 کھلاڑیوں نے پاکستان کی شان کو بلند کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی حکومت کے ماتحت ہے ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھتی جا رہی ہے اور سندھ کو بجلی چور کہا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں بجلی چوری تینوں صوبوں سے زیادہ ہے۔  سندھ کے عوام کھڑے ہو گئے تو وفاق کے لئے مشکل ہو گی۔

خورشید شاہ  نے کہا کہ نواز شریف کی نریندر مودی کے ساتھ دوستی ہے اور مودی سے دوستی کے باعث حکومت مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں ہے۔ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم بڑھتے جا رہے ہیں لیکن نواز شریف مودی کے ساتھ دوستی نبھا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں