جائیداد ایمسنٹی اسکیم، چھ ماہ میں 72 ارب روپے کا کالا دھن سفید

جائیداد ایمسنٹی اسکیم، چھ ماہ میں 72 ارب روپے کا کالا دھن سفید

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ سے باہر رقم کو نیٹ میں لانے کے لئے جائیداد پر ٹیکس ایمسنٹی اسکیم 6 دسمبر 2016 سے متعارف کرائی تھی جو کامیابی سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکیم کے چھ ماہ میں 72 ارب روپے کا کالا دھن سفید کیا جا چکا ہے۔

اسکیم کے تحت 6 دسمبر 2016 سے 31 مئی 2017 تک 72 ہزار جائیدادوں کی ٹرانزیکشن پر فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ مئی 2017 میں جائیداد کی ایمنسٹی اسکیم سے 16 ارب روپے کی رقم ٹیکس نیٹ کا حصہ بن چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکیم سے 6 ماہ میں حکومت کو 2 اعشاریہ 1 ارب روپے کا ریونیو بھی ملا ہے۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت جائیداد پر ایف بی آر کی نئی ویلیوایشن اور ڈی سی ویلیو کے فرق پر 3 فیصد ادا کر کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں