سینٹرل جیل کراچی میں سرچ آپریشن، نقدی سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد

سینٹرل جیل کراچی میں سرچ آپریشن، نقدی سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد

کراچی: تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات گئے سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز، پولیس اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے بڑی تعداد میں موبائل فونز، ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، نقدی سمیت دیگر ممنوعہ اشیاءبرآمد کر لیں ہیں۔ جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل میں ہونے والا آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور اس آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں، لیاری گینگ وار اور خطرناک قیدیوں سمیت تمام بیرکس کی تلاشی لی گئی۔

جیل پولیس کے مطابق سینٹرل جیل آپریشن میں سیکڑوں موبائل فونز، ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، ائیر کولرز، چھری، پلاس، قینچی اور نقدی سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک قیدی سے سات لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ممنوعہ اشیاء کی جیل میں موجودگی پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں