دبئی میں مسافروں کیلئے ائیر ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

دبئی میں مسافروں کیلئے ائیر ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

دبئی: دبئی کو سمارٹ سٹی کا رنگ دینے کی کوششیں جاری ہیں جس میں رہائشیوں کی سہولت کیلئے اب جدید ایئر ٹیکسی بھی متعارف کرائی جا رہی ہے ۔ دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق ائیر ٹیکسی کی سیکیورٹی اینڈ سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ٹرائل آپریشن اس سال کے آخر میں شروع کیا جائے گا۔

اتھارٹی نے جرمن وولو کاپٹر کمپنی جو کہ ایسی فضائی گاڑیاں بنانے میں ماہر ہے کیساتھ اس طرز کی گاڑیاں بنانے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ ایک خودمختار ایئر ٹیکسی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ دو مسافر سوار ہو سکتے ہیں۔

اس نئی سہولت کا آغاز امیر دبئی شیخ محمد بن راشد المختوم کی ہدایات کے پیش نظر کیا گیا ہے جو دبئی کو ایک جدید اور سمارٹ سٹی بنانا چاہتے ہیں۔ اسکے علاوہ 2030 تک دبئی کے ٹرانسپورٹ کے ایک چوتھائی حصے کو خودمختار ٹرانسپورٹ میں بدلنے کا منصوبہ بھی زیر عمل ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں