پشاور زلمی جنوبی افریقہ ٹی 20 لیگ میں بھی لوہا منوانے کیلئے پرعزم

پشاور زلمی جنوبی افریقہ ٹی 20 لیگ میں بھی لوہا منوانے کیلئے پرعزم

جوہانسبرگ :پاکستان کے کرکٹ کے مداحوں کے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ۔ یہ خوشخبری پشاور زلمی کی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستانیوں کو دی ہے ۔ پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل میں عوام کی پسندیدہ ٹیم ہے  جو کے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن بھی ہے ۔ اب پشاور زلمی کے مداح اپنی ٹیم کو جنوبی افریقہ کی ٹی 20 گلوبل لیگ کا بھی حصہ بن گئی ہے ۔جنوبی افریقہ ٹی 20  گلوبل  لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم " بینونی زلمی" کے نام سے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

پشاور زلمی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم پی ایس ایل کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں بھی نمائندگی کو تیار ہے، جس کی 8 ٹیموں میں سے ایک کے مالک پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ کے صوبے گوٹینگ کے شہر بینونی کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں ’بینونی زلمی‘ کے نام سے شریک ہوگی۔

جاوید آفریدی کا اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو ایک ملک سے دوسرے ملک اور ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک مداحوں اور لوگوں کو عالمی سطح پر جوڑے رکھتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جس طرح پشاور زلمی نے ثابت کیا کہ وہ کچھ بھی کر گزرنے کی اہل ہے بینونی زلمی بھی اپنا لوہا منوانے کے لیے پرعزم ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں