این اے 245 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 245 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد
کیپشن: دو مقدمات کی وجہ سے پھنس رہے گئے ،فوٹو بشکریہ اے پی پی

کراچی: این اے 245 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت ہوئی۔فاروق ستار کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے،ریٹرننگ آفس نے متحدہ پاکستان کے رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں اورانہوں نے کاغذات نامزدگی میں مقدمات کا ذکر نہیں کیا۔