عمران خان کے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے

عمران خان کے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے
کیپشن: سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات  سمیت عائشہ گلہ لئی اور مہتاب عباسی کے کاغذات بھی بیان حلفی نامکمل ہونے پر مسترد کر دیئے ہیں،فوٹؤ فیس بک

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی این اے 53 سے الیکشن لڑنے کی خواہش کو بڑا دھچکا لگا ہے ریٹرننگ آفیسر نے این اے 53 سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم ریٹرننگ آفیسر نے اہم شق کی وجہ سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں ۔ اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کےلیے جمع کروائے گئے سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات  سمیت عائشہ گلہ لئی اور مہتاب عباسی کے کاغذات بھی بیان حلفی نامکمل ہونے پر مسترد کر دیئے ہیں ۔