ماہرہ کی فلم ”سات دن محبت ان“ عید کی تمام فلموں پر بازی لے گئی

ماہرہ کی فلم ”سات دن محبت ان“ عید کی تمام فلموں پر بازی لے گئی
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: پاکستانی شوبز کی سٹار اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’سات دن محبت ان‘ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی تمام فلموں پر بازی لے گئی ۔ فلم عید کے تینوں دن مجموعی طورپر3 کروڑ5 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق عید کے دونوں دن ماہرہ خان کی فلم دیکھنے کے لیے شائقین نے بھرپوراندازمیں سینماو¿ں کارخ کیا ۔ عید کے پہلے روزفلم نے 1 کروڑ 5 لاکھ کا بزنس کیا جب کہ دوسرے روز فلم پہلے روز کے مقابلے میں زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور2 کروڑ کی کمائی کرڈالی۔ اس طرح ریلیز کے دودنوں میں فلم مجموعی طورپر3 کروڑ5 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔


دوسری جانب اداکار معمر رانا اور سونیا حسین کی فلم ’آزادی‘ کوبھی لوگوں نے خوب پسند کیا ریلیز کے پہلے روز ’آزادی‘نے 1 کروڑ5 لاکھ کا بز نس کیا ۔ ریلیز کے دوسرے روز فلم نے 1کروڑ 45لاکھ روپے کمائے اس طرح مجموعی طور پر فلم دو دنوں کے اندر 2 کروڑ5 لاکھ کا بزنس کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔"بگ باس " اس بار فحش اداکاروں ، ہم جنس پرستوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی ،رجسٹریشن شروع 


پاکستان کے لیجنڈ اداکارجاوید شیخ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’وجود‘میں اداکار دانش تیمور، سائدہ امتیاز اور بھارتی اداکارہ آدیتی سنگھ نے مرکزی کردار اداکیاتھا، تاہم فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم نے عید کے پہلے روز صرف50 لاکھ کا بزنس کیا جب کہ دوسرے روز70 لاکھ کا بزنس کرسکی اس طرح مجموعی طور پر فلم 1 کروڑ 2 لاکھ روپے ہی کماسکی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سلمان خان کی ایک اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی 

واضح رہے کہ عید الفطر پر مقامی سینماو¿ں میں 4 پاکستانی فلموں کا میلہ سجا، جس میں ماہرہ خان اورشہریارمنورکی’سات دن محبت ان‘، جاوید شیخ، دانش تیمور کی ’وجود‘، معمر رانا، سونیا حسین کی ’آزادی‘ اور میکال ذوالفقار، علی کاظمی کی ’نا بینڈ ناباراتی‘ شامل تھیں ۔