پی ٹی آئی رہنما فخر لالیکا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

پی ٹی آئی رہنما فخر لالیکا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
کیپشن: فوٹو: فائل

منڈی بہاؤالدین: تحریک انصاف کے رہنما فخر لالیکا نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا۔فخر لالیکا منڈی بہاالدین سے تعلق رکھتے تھے۔فخر لالیکا این اے 86 سے امیدوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق فخر لا لیکا کا کہنا ہے کہ مجھے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا جس وجہ سے میں نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔فخر لا لیکا نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔فخر لالیکا نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکن آپس میں لڑ پڑے

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان پیپلز پارٹی کی اب تک کئی وکٹیں گرا چکے ہیں۔اس کے علاوہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا دی ہیں۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں