پاکستان کے تجارتی خسارے میں گیارہ ماہ کے دوران 19.3 فیصد کمی

پاکستان کے تجارتی خسارے میں گیارہ ماہ کے دوران 19.3 فیصد کمی

اسلام آباد:پاکستان کے تجارتی خسارے میں رواں مالی سال (2018-19ئ) کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران19.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے11 مہینوں ( جولائی تا مئی) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ کم ہوکر 3.64 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران تجارتی تجارتی خسارے کا حجم 2.94 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران ملک کے تجارتی خسارے میں0.7 ارب ڈالر (19 فیصد )سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی بی ایس کے مطابق مئی2019ءکے دوران ملکی برآمدات میں 1.72 فیصد کمی سے برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے2.14 ارب ڈالر کے مقابلے میںکم ہوکر 2.10 ارب ڈالررہا، اسی طرح درآمدات میں بھی12.8 فیصد کی کمی سے درآمدی بل5.7 ارب ڈالر کے مقابلے میں کم ہوکر 5.04 ارب ڈالر پر آگیا۔اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں (جولائی تا مئی) مجموعی قومی برآمدات میں0.30 فیصد کمی واقع ہوئی، برآمدی حجم گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم ہوکر 21.26 ارب ڈالرہا، گزشتہ مالی سال جولائی تا مئی21.33 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران مجموعی قومی درآمدات میں8.47 فیصد کمی سے درآمدی بل55.14 ارب ڈالر کے مقابلے میں50.14 ارب ڈالر تک کم ہوگیا۔ اس طرح درآمدات میں8 فیصد سے زائد کی کمی سے 5 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے۔
zuh-ex/irf/msb/riz 0900