العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی
کیپشن: انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اضافی رکارڈ پیش کرنے کی اجازت دی جائے، نواز شریف۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے وکلاء کے توسط سے العزیزیہ ریفرنس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غیر ملکی ڈاکٹرز کی تصدیق شدہ رپورٹ جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اضافی رکارڈ پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔