حکومت کا گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 200فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 200فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھانے کا فیصلہ کرلیا،گھریلوصارفین کےلئے گیس کی قیمت 25 سے 200فیصد بڑھ سکتی ہے، فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آج کیے جانے کا امکان ہے۔

آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کی جانے والی سمری میں پہلے سلیب کے صارفین کے لئے 25 فیصد اضافہ تجویز کیا گیاہے۔باقی پانچ سلیبوں کے لئے بالترتیب 50 فیصد ،75 فیصد،100 فیصد، 150 فیصد اور200 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ای سی سی کے ذریعے اس حکومت کے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافہ 3.5 گنا تک جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت گیس کی قیمتیں 145 فیصد پہلے ہی بڑھا چکی ہے۔