اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی ۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک نے بچوں سے ملاقات کےلئے احتساب میں درخواست دائر کی ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ آصف علی زرداری کی بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دیں،عدالت نے بچوں کی استدعا منظور کر لی ۔
یاد رہے کہ آصف علی زرداری دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حراست میں ہیں۔