کوئٹہ:بلوچستان کے آئندہ مالی سال20-2019کے بجٹ کاکل حجم413ارب روپے ہے، بجٹ کاخسارہ41ارب روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق، :بلوچستان کے آئندہ مالی سال20-2019کے بجٹ کے اہم نکات حاصل کر لئے گئے۔ بجٹ کاکل حجم413ارب روپے ہے جبکہ بجٹ کاخسارہ41ارب روپے ہے۔
بجٹ میں صحت کے شعبے کےلیے34.18ارب رو پے مختص کئے گئے ہیں سیکنڈری ایجوکیشن کےلیے55.72 اور ہائر ایجوکیشن کےلئے15.95ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ امن وامان کےلئے44ارب 70کروڑروپے مختص کیے جائیں گے۔
معدنیات کے شعبہ کےلئے2ارب50کروڑروپے مختص ہیں، لائیواسٹاک اورجنگلات کےلئے2ارب98کروڑروپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ صوبے میں150نئے وفاقی منصوبے شامل ہوں گے اور غیرملکی تعاون سے100منصوبے بھی بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
بلوچستان میں پانی کے منصوبوں کے لئے بجٹ میں 28بلین روپے مختص ہوں گے ،صنعت اور پاور کے شعبہ کے لئے 19 ارب 7کروڑروپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ کھیل ،ثقافت وسیاحت کےلئے3ارب 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔