کرکٹ ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 242 رنز کا ہدف دیدیا

کرکٹ ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 242 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by Cricket world Cup Twitter

برمنگھم : کرکٹ ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا ۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپننگ بلے باز ڈی کوک نے 8 گیندوں پر پانچ رنز بنائے جس میں ایک چوکا شامل تھا وہ بولٹ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے ، ہاشم عاملہ نے 83 گیندوں پر 55 سکور کیے جس میں چار چوکے شامل تھے .

6a12fca86c0a0236d92d28baa5ffaa02

عاملہ سٹینر کی گیند پر بولڈ ہوئے ، ڈو پلیسز نے 35 گیندوں پر 23 سکور کیے جس میں چار چوکے شامل تھے ، مرکرم نے 55 گیندوں پر 38 سکور کیے جس میں چار چوکے شامل تھے، وین ڈر ڈوسن نے 64 گیندوں پر 67 سکور کیے جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل ہیں ، ملر نے 37 گیندوں پر 36 سکور بنائے ۔

bbceebb39d98779442482c245cb9ce71

جنوبی افریقہ کی جانب سے فرگوسن نے دس اوورز میں تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، بولٹ گرینڈوم اور سینٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

3a9cb8ab4ace5dcaa6777ca2d1a71a66