دانشوروں کے اقوال نشرکرنے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں ، مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کو مشورہ

دانشوروں کے اقوال نشرکرنے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں ، مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کو مشورہ
Image Source: Maryam Aurangzaib Twitter Account

لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے ر ابندرناتھ ٹیگورکاقول خلیل جبران کے نام سے بیان کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران صاحب نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو کے پاس نہیں ہے۔


مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے نالائق ہیں ان کے پاس نقل کی بھی عقل نہیں ہے۔ انہوں وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ دانشوروں کے اقوال نشرکرنے سے پہلے تصدیق توکرلیا کریں، یہ آپکا بولاہواجھوٹ نہیں ہے جو آپ  بغیر تصدیق کے بولنے کے عادی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رات 12 بجے خطاب سے پہلے تھوڑا سوچ لیا کریں آپ کی وجہ سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوتی ہے اپنی نہیں توباوقارمنصب،پاکستان ،پاکستانیوں کی عزت کاہی کچھ خیال کریں۔