آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے قائم مقام  سیکرٹری دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے قائم مقام  سیکرٹری دفاع کی ملاقات
image by ISPR

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے قائم مقام  سیکرٹری دفاع کی ملاقات ، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عراق کے قائم مقام سیکرٹری دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔


ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، عراق کی ترقی اور قیام امن کےلیے ہمارا تعاون ہمارے لیے باعث اعزاز ہوگا ، دونوں عہدیداران نے دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔