سٹیو واہ نے ورلڈ کپ کی ممکنہ  چار سیمی فائنل ٹیموں کا اعلان کر دیا

سٹیو واہ نے ورلڈ کپ کی ممکنہ  چار سیمی فائنل ٹیموں کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by ICC

سڈنی : آسٹریلیا کے سابق کپتان سٹیو واہ نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ممکنہ چار سیمی فائنل ٹیموں کا انتخاب کر لیا جبکہ ایونٹ کے بہترین بلے بازوں کے نام بھی بتا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ٹیم کے سابق کپتان سٹیو واہ نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی چار سیمی فائنل ٹیموں کا انتخاب کر لیا ہے ، سٹیو واہ کے مطابق میزبان انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی ، سابق کپتان نے بھارت کے روہت شرما ، آسٹریلیا کے ارون فنچ اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو میگا ایونٹ کا بہترین بلے باز قرار دے دیا ہے ۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ ابھی جاری ہے اور پوائنٹ ٹیبل پر نیوزی لینڈ ، بھارت ، آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں اب تک کے کھیلے گئے میچز میں سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کر کے سرفہرست ہیں ۔