بالی ووڈ سٹار شاہد کپور اور کیرا اپنی نئی فلم "کبیر سنگھ" کی تشہیر میں مصروف

بالی ووڈ سٹار شاہد کپور اور کیرا اپنی نئی فلم
image by Facebook

ممبئی : بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کیرا ایڈوانی اپنی نئی فلم کبیر سنگھ کی تشہیر میں مصروف ہیں جبکہ ہدایتکار سندیپ ریڈی بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔بالی ووڈ سٹار شاہد کپور اور اداکارہ کیرا ایڈوانی اپنی نئی فلم کبیر سنگھ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کو کافی ٹرینڈ کیا جا رہا ہے ، تشہیری مہم میں ان کے ساتھ فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی بھی شریک ہیں ۔


View this post on Instagram

Aaj ka ????

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

دونوں سٹارز آج ایک مرتبہ پھر میڈیا کی ایک تقریب میں جلوہ گر ہوئے جس میں کیرا نے دلکش گلابی رنگ کا پلازو زیب تن کر رکھا تھا جبکہ شاہد کپور کالے اور سفید زپ والے کڑتے میں جلوہ گر ہوئے ۔

دونوں کی نئی فلم کبیر سنگھ 21 جون کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے ، فلم کے گانے پہلے ہی مداحوں میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں ، لوگوں کی کثیر تعداد فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہے ، فلم میں شاہد کپور ایک شرابی سرجن ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔