وزیراعظم کی   پنجاب کا زبردست بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو مبارکباد

وزیراعظم کی   پنجاب کا زبردست بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو مبارکباد
Image Source: PTI Twitter Account

لاہور:وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اہم ملاقات کی، جس میں انھیں بجٹ منظور کروانے کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔


تفصیلات کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دور میں سیاستدانوں نے دونوں ہاتھوں سے خزانہ لوٹا، جس کے نتائج آج بھگت رہے ہیں، انشاءاللہ اب پاکستان بہتر سمت پر چل نکلا ہے، بہت جلد اثرات سامنے آئیں گے۔

 وزیراعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب میں عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور  سب پر واضح کر دیں کہ پنجاب  میں کسی بھی جگہ کرپشن برداشت نہیں کرونگا۔ عوام کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر لگے گا، کوئی سوچے بھی نہ کہ عوام کے پیسے پر موجودہ دور حکومت میں کوئی عیاشی کرے گا۔

 وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ کو  پنجاب کا زبردست بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر فوری کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو اس کے نتائج مل سکیں۔ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، اس معاملے میں کسی جگہ بھی تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے صوبے میں جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات  کرنے کی بھی ہدایت کی۔