کورونا: دنیا بھر میں کیسز 85 لاکھ سے تجاوز کر گئے، 4 لاکھ 56 ہزار سے زائد اموات

کورونا: دنیا بھر میں کیسز 85 لاکھ سے تجاوز کر گئے، 4 لاکھ 56 ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 85 لاکھ 78 ہزار ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 45 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 452 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 34 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 600 سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 22 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 9 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 47 ہزار 800 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ  61 ہزار سے بڑھ گئی۔بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار ایک سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 92 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 44  ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔