پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد تک گرگئی

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد تک گرگئی
سورس: file

لاہور: پاکستان میں کورونا کے کیسز کم ہونے لگے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد تک گرگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 27 مریض جاں بحق  ہوئے جس سے  جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار940 ہو گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران 46ہزار269  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 991  کیسز سامنے آئے ۔اس طرح  کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.14 رہی۔