مافیا ایک بار پھر سرگرم، بڑے شہروں سے آٹا اور چینی غائب

مافیا ایک بار پھر سرگرم، بڑے شہروں سے آٹا اور چینی غائب
سورس: file

لاہور( نیو نیوز) پنجاب کے بڑوں شہروں سے  آٹا اورچینی غائب ہوگئے ہیں۔ سپیشل برانچ نے خصوصی رپورٹ جاری کردی، ا سپیشل برانچ کے مطابق اشیا دستیاب بھی ہیں تو بہت مہنگی بک رہی ہیں،عوام بے چین، کس بھی وقت احتجاج شروع ہوسکتا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ  پنجاب کی جانب سے  ڈپٹی کمشنرز کوجاری کردہ مراسلے اورخصوصی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ سپیشل برانچ کی جانب سے صوبہ بھر کے شہروں کا ایک خفیہ سروے کرایاگیاہے جس میں انکشاف ہواہے کہ بیشتر شہروں میں مارکیٹ سے آٹا اورچینی غائب ہیں یا انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے۔

 رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ صوبہ بھر کی 1110دکانوں میں سے 435دکانوں پر 20کلوآٹے کاتھیلاغائب پایاگیا۔552دکانوں پر آٹا اور چینی ڈپٹی کمشنر کے مقررہ ریٹ سے زیادہ ریٹس پر فروخت ہوتے پائی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آٹے کے تھیلے کاریٹ 870مقرر تھاجبکہ مارکیٹ میں 1300روپے تک فروخت ہوتاپایاگیا۔