کورونا پھر پھیلنے لگا، اٹلی نے برطانیہ سے آنے والوں پر نئی پابندیاں لگادیں

کورونا پھر پھیلنے لگا، اٹلی نے برطانیہ سے آنے والوں پر نئی پابندیاں لگادیں
سورس: file

روم (نیو نیوز) اٹلی نے برطانیہ سے آنے والوں پر قرنطینہ کی پابندی دوبارہ عائد کردی ہے۔ اٹلی کے وزیر صحت روبرٹو اسپیرینزا نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ نئے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت برطانیہ سے آنے والوں کو ٹیسٹ کروانے کے ساتھ 5 روز تک قرنطینہ ہونا ہوگا۔

قرنطینہ کا فیصلہ اٹلی میں کوروناوائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے، جہاں جمعرات کے روز 11007 افراد میں کوروناوائرس کا مرض سامنے آیا۔ 

حکم نامے میں بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سے آنے والوں پر موجودہ پابندی میں توسیع بھی کی گئی ہے۔ جب کہ یورپی یونین، امریکا، کینیڈا اور جاپان سے آنے والوں کو یورپی یونین کے جاری کردہ گرین سرٹیفکیٹ پرداخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔ 

یہ ڈجیٹل کووڈ سرٹیفکیٹ یکم جولائی سے نافذ عمل ہوگا۔ فی الوقت امریکا، جاپان اور کینیڈا سے اٹلی آنے والے افراد کو منفی کوروناوائرس ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ 10 روز کا قرنطینہ کرنا ہوتا ہے۔