وزیراعظم عمران خان کا امریکا کو پاکستان میں اڈے دینے سے انکار

وزیراعظم عمران خان کا امریکا کو پاکستان میں اڈے دینے سے انکار
سورس: Twitter

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ، امریکا  کو افغانستان میں انسداد دہشت گردی کے آپریشن  کیلئے اڈے استعمال کرنے کی اجازت بالکل  نہیں دے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سی آئی اے ، یا امریکی اسپیشل فورسز  کو  دوبارہ کبھی اپنی سرزمین استعمال کرنے اجازت نہیں دے گا ۔ 

افغانستان میں  11 ستمبر 2021 سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد انسدداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  بائیڈن انتظامیہ کیلئے  اہم  سوال ہیں ۔  بائیڈن انتظامیہ  افغانستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن وسط ایشیائی ممالک سے آپریٹ کرنے  کے راستے تلاش کر رہی ہے لیکن ان ممالک کے روسی صدر پیوٹن  کے زیر اثر ہونے کے باعث امکانات کم ہیں۔

پاکستان سے مشکل تعلقات  کے باوجود امریکا نے  پاکستان سرزمین سے دہشت گروں کے خاتمے کیلئے سیکڑوں ڈرون اور سرحدپار   آپریشن کئےلیکن  وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان امریکی فوج کو  کبھی ا ڈے نہیں دے گا۔