پی آئی اے کی پہلی ایئرسفاری اسلام آباد سے روانہ 

پی آئی اے کی پہلی ایئرسفاری اسلام آباد سے روانہ 
کیپشن: پی آئی اے کی پہلی ایئرسفاری اسلام آباد سے روانہ 
سورس: file

اسلام آباد: پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز اسلام آباد سے شمالی علاقہ جات روانہ ہوگئی ہے ۔جہاز میں وزیر توانائی حماد اظہر    سمیت    13 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 91 مسافر سوار ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق  پرواز سیاحوں کو کے ٹو نانگا پربت، براڈ پیک اور دنیا کے بلند ترین گلیشیر کی سیاحت کروائے گی ۔ائیر سفاری   پر سوار  مہمان   پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کیلئے  پرجوش  ہیں۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں سیاحت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے اقدامات جاری ہیں، پی آئی اے نے اسی ویژن کے تحت ایئر سفاری  سروس کا آغاز کیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق ایئر سفاری سروس ہفتے میں ایک روز چلائی جائے گی جس میں سفر کرنے والے مسافروں کو  کالام، جھیل سیف الملوک ، نانگا پربت، کے ٹو سے گزارتے ہوئے اسکردو ایئرپورٹ پر اتارے گی۔

پی آئی اے نے اس فلائٹ کا یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کیا ہے  اس سروس میں جہاز  سے کے ٹو کی چوٹی کے دلفریب مناظر قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔