پنجاب میں بڑی تبدیلی ،زرداری اہم ترین مشن پر لاہور پہنچ گئے 

Asif Ali Zardari,PPP,Bilawal Bhutto

لاہور :آصف علی زرداری اہم ترین دورہ پنجاب پر پہنچ گئے ،زرداری اس اہم ترین دورے میں سابق گورنر پنجاب ذوالفقار خان کھوسہ سے ملاقات کرینگے ،ذرائع کے مطابق زرداری پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کیلئے دیگر جماعتوں کیساتھ رابطہ بھی کرینگے ۔

آصف علی زرداری ملکی سیاست میں متحرک مختلف اہم شخصیات سے بھی رابطے میں ہیں،پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق قاسم ضیاء کو پنجاب میں اہم ذمےداری دئیے جانے کا بھی امکان ہے،اس کےعلاوہ زرداری دورہ لاہور میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائینگے ،زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پیپلز پارٹی نے حکمراں جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی تھی، تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا،بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے مقامی رہنما سردار عزیز 50 ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے انہیں خوش آمدید کہا۔