بہنوئی کی دوستوں کے ساتھ مل کر سالی سے اجتماعی زیادتی

بہنوئی کی دوستوں کے ساتھ مل کر سالی سے اجتماعی زیادتی
سورس: file photo

کراچی ، سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بہنوئی نے دوستوں کے ساتھ مل کر سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔

پولیس کےمطابق سانگھڑ کے علاقے ٹنڈوآدم میں مبینہ طورپرلڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جس میں بہنوئی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سالی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہناہےکہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اس کے بہنوئی سمیت 5 افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے بیان میں بتایا کہ اس کے والدین نہیں ہیں اور وہ بہن کے ساتھ رہتی ہے جہاں بہنوئی نے دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی شکایت پر اس کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جس کے بعد زیادتی کی تصدیق کی جاسکے گی۔