لیڈی ڈیانا کےباڈی گارڈ کو کورونا ویکسئن آسٹرازینیکا کا عالمی سلامتی کا سربراہ بنادیا گیا

 لیڈی ڈیانا کےباڈی گارڈ کو کورونا ویکسئن آسٹرازینیکا کا عالمی سلامتی کا سربراہ بنادیا گیا
سورس: file photo

لندن ، برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے کار حادثے میں بچ جانے والے باڈی گارڈ کو کورونا ویکسین آسٹرازینکا کا عالمی سلامتی کا سربراہ بنا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیڈی ڈیانا کا باڈی گارڈ ٹریور ریس جونز واحد شخص ہے جو کار حادثے میں زندہ بچ گیا تھا اور کافی عرصہ زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوا۔

53 سالہ ٹریور ریس جونز کو کورونا ویکسین آسٹرازینکا کا سیکیورٹی ہیڈ بنایا گیا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ان کا کام ویکسین پروگرام میں شامل اہلکاروں کی حفاظت کرنا ہے یا لیبارٹریوں اور املاک کی حفاظت کرنا ہے۔

ٹریور ریس جونز لیڈی ڈیانا کے کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور 10 روز کوما میں رہنے کے بعد جب انہیں ہوش آیا تو ان کی ذہنی صلاحیت درست نہیں تھی۔