کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کوجیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیدیا

PSL 2021,Live score,Karachi Kings, Quetta Gladiators

ابوظہبی :کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جیت کیلئے177 رنز کا ہدف دیدیا ،کراچی کنگز نے آج ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 176 رنز بنائے ،پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اوردانش عزیز 45،45 سکورز کر کے نمایاں رہے ۔

ابوظبی میں جاری میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا۔ اس موقع پر عماد وسیم کا کہنا تھاکہ کوئٹہ کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، خوشی کی بات ہے کہ ٹیم نے صحیح موقع پر مومینٹم اپنایا۔