کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا 

Karachi Kings,Quetta Gladiatiors

ابوظہبی :کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی ،پی ایس ایل کے اس اہم ترین میچ میں کراچی کنگز نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پوری ٹیم 162 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کےکھیلے جانے والے اس 29 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور دانش عزیز 45،45 رنز سکور کر کے نمایاں رہے ،کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 162 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہوگئی ۔

کراچی کنگز نے اہم ترین میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ،کراچی کنگز کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد لاہور قلندرز بھی پی ایس ایل 6 سے باہر ہوگئی ہے۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد 51 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ناقابل شکست رہے تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے،دیگر کھلاڑیوں میں جیک ویدرلڈ 25، حسن خان 24، صائم ایوب 19، عثمان خان 15، اعظم خان 15 اور عبدالناصر صفر رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،کراچی کنگز کے محمد الیاس نے 3 اور ارشد اقبال نے 2 وکٹ اپنے نام کیے، میچ میں بہترین کارکردگی پر دانش عزیز مین آف دی میچ قرار پائے۔

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے اس اہم ترین میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پوری ٹیم 162 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ،اس طرح کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 14 رنز سے شکست دیدی ۔