لاہور میں ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم

لاہور میں ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں  پی ٹی آئی اور ن لیگ کے امیدوار آمنے سامنے آ گئے.

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے انتخابی امیدوار   گروپوں میں تصادم ہوا ہے، ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے باعث ن لیگ کے نذیر چوہان کا بیٹا معاذ اور خالد گجر کا بیٹا عادل گجر زخمی ہوگیا، لیگی رہنما نذیر چوہان اور پی ٹی آئی رہنما خالد گجر نے ایک دوسرے پر فائرنگ کے الزامات عائد کر دیئے۔

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان لڑائی جھگڑے کا واقعہ اللہ ہو چوک کے قریب پر پیش آیا،  واقعے سے متعلق لیگی رہنما نذیر چوہان نے مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ  انتخابی مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ اللہ ہو چوک کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں نے فائرنگ کی جس سے بیٹا معاذ زخمی ہو گیا جبکہ گارڈ  کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما خالد گجر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نذیر چوہان نے ہمارے آفس کے سامنے آکر فلیکس اتارنے کی کوشش کی اور کارکنوں کی  گاڑی کو ٹکر ماری، میرے بیٹے عادل کو زخمی کیا جسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہم اپنے زخمی کارکنوں کا میڈیکل کرا رہے ہیں۔ پولیس ہمارا مقدمہ درج نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ  نذیر چوہان کیخلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں