پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی گرفتار

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی گرفتار

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کر لیا ہے۔ 

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ شبیر قریشی اتوار کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کیلئے گھر سے روانہ ہوئے تو راستے میں پولیس انہیں گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔ 

پی ٹی آئی سندھ کے رہنماءحلیم عادل شیخ نے شبیر قریشی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ 

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں