انتخابی مہم کے بعد گھر جاتے ہوئے میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی: نذیر چوہان کا دعویٰ 

انتخابی مہم کے بعد گھر جاتے ہوئے میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی: نذیر چوہان کا دعویٰ 

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نذیر چوہان نے دعویٰ کیا کہ انتخابی مہم کے بعد گھر جاتے ہوئے میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نذیر چوہان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شبیر گجر، خالد گجر اور ان کے ساتھیوں نے اس وقت فائرنگ کی جب میں انتخابی مہم کے بعد گھر جا رہا تھا۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ نذیر چوہان نے مسلح گارڈز اور پولیس کے ہمراہ دھاوا بولا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی امیدوار نذیر چوہان رات 2 بجے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر سے پینا فلیکس اتارنے آئے تھے جس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے میرا بھتیجا زخمی ہو گیا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مصنف کے بارے میں