امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام، جلد بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا: شیخ رشید

امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام، جلد بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک مہینے میں درآمدگی بل 100 فیصد بڑھ گیا ہے اور عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ بھی لگے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا ’ایک مہینے میں درآمدگی بل 100 فیصد بڑھ گیا ہے، سات بلین ڈالرز کے ریزرو، 1 بلین کی ترسیلات اور پانچ سو ملین ایکسپورٹ کم ہو گئی ہے۔ ڈالر 210 روپے کا ہو گیا ہے۔ LNG مہنگی خریدی ہے۔ IMF کے معاہدے کے لئے امریکہ کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔‘ 

057d10ab366a73f0f192466cea6caf0b


سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ’امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے۔ انہیں صرف اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے۔ غریبوں کی نہیں۔ خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے۔ عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔ ملک کی فارن ترسیلات، فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی کمی کی انہیں کوئی فکر نہیں۔‘ 

c96202b676229e5c11ccd6584d75d4da


ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’پنجاب کے ایک صوبے میں 2 اسمبلیوں کے اجلاس ہو رہے ہیں۔ پنجاب میں 20 منحرف اراکین کا الیکشن 1 ووٹ کی اکثریتی حکومت کا فیصلہ کرے گی۔ حالات جتنے تیزی سے خراب ہو رہے ہیں اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے۔ میں آج شام 9 بجے لال حویلی سے اندرونی اور بیرونی سازشوں پر تفصیلی بات کروں گا۔

64bb18d0de4f14259409424f231154f0

مصنف کے بارے میں