عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

لاہور: عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ امریکہ و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 5.5 فیصد کمی کے بعد 113 ڈالر 10 سینٹس فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔ 
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت تقریباً 7 فیصد کمی کے بعد 109 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی کیونکہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں جبکہ عالمی سطح پر مہنگائی کے سبب سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا۔

مصنف کے بارے میں