پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی 

پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی 
سورس: File

لاہور : پنجاب حکومت نے بچوں اورخواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کےلئے صوبے میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس سوموار کے روز طلب کر لیا گیا ۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نام پر اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

صوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر حمزہ شہباز سخت نالاں ہیں ۔ روزانہ چار سے پانچ ریپ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ زیادتی کرنے والوں کونشان عبرت بنادیں گے۔ انہوں نے لیگی امیدوار نذیر چوہان پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت بھی کی۔ 

وزیرقانون پنجاب ملک احمد خان کاکہناتھاکہ ضمنی انتخابات میں کسی کو بھی خوف و ہراس اور اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔ امن و امان قائم رکھنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔ ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیدیا۔ 

لیگی رہنماؤں کاکہناتھاکہ آئی جی پنجاب راؤ سردار ایمان دار فرض شناس افسر ہیں وہ امن و امان کو بہتر کریں گےجس امیدوار کو زیادہ خطرہ ہوگا انہیں دو پولیس اہلکار گارڈ کے طورپر دئیے جائیں گے۔تین چار اضلاع میں ن لیگ کے ٹکٹ پر مسائل ہیں لیکن شیر کے نشان پر جیتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں