اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹنگ کا حق واپس لینا ترقی کے خلاف ہے: صدر عارف علوی 

اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹنگ کا حق واپس لینا ترقی کے خلاف ہے: صدر عارف علوی 
سورس: File

اسلام آباد: صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلقہ قانون سازی رجعت پسندانہ اور ترقی کے خلاف ہے۔

پارلیمنٹ سے منظور بل واپس کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ انھوں نے بلز پر دستخط نہیں کیے جب کہ ان کو معلوم ہے کہ آئین کے مطابق یہ قانون کی شکل اختیار کر لیں گے۔

واضح رہے کہ حکومتی اتحادیوں کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کا حق نئی قانون سازی کے ذریعے ختم کر دیا گیا تھا جس پر صدر پاکستان نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

اپنے بیان میں صدر کا کہنا تھا کہ حکومتوں کے سامنے دو راستے ہوں گے آیا وہ پاکستان کو ماضی میں واپس لے جانا چاہتی ہیں یا پھر ماضی سے سبق سیکھ کر نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک روشن مستقبل کی جانب لے جانا چاہتی ہیں۔

ایسے بہت سے فیصلے ہمیں آئے دن چیلنج کرتے رہیں گے اور تاریخ بتاتی ہے کہ جو ممالک درست فیصلے کرتے ہیں وہ ابھرتے ہیں اور جو نہیں کرپاتے وہ ان مواقع کو ضائع کر دیتے ہیں جو بعدازاں ان کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں