شمالی وزیرستان میں فائرنگ ،4 نوجوان جاں بحق

شمالی وزیرستان میں فائرنگ ،4 نوجوان جاں بحق
سورس: File

شمالی وزیر ستان: شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

نیونیوز کے مطابق میر علی میں نوجوانوں کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے سے چاروں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ 

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 2 موٹرسائیکل سواروں نے وقار داوڑ ،عماد داوڑ اسد داوڑ اور سنید داوڑ پر فائرنگ کی جو اپنی گاڑی میں جا رہے تھے۔

مصنف کے بارے میں