پنجاب اسمبلی کے 4 شعبوں کے افسران کا حکومتی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار 

پنجاب اسمبلی کے 4 شعبوں کے افسران کا حکومتی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار 
سورس: File

لاہور : پنجاب اسمبلی کے 4 شعبوں کے افسران نے ایوان اقبال اجلاس میں پیش ہونے سے انکار کردیا جبکہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے اسمبلی کے ایوان اقبال میں ہونے والے اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق قائم مقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامرحبیب نے تمام افسران کو اجلاس میں آنے کا حکم دیا تھا۔  قانون سازی، رپورٹنگ، اسٹیٹ اور سکیورٹی کے سربراہان کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم ان شعبوں کے افسران نے ایوان اقبال اجلاس میں پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ اسپیکراور سیکرٹری کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اور قائم مقام سیکرٹری اسمبلی اسٹاف کو نہیں بلاسکتے۔ اس حکم نامے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ 

خیال رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا بجٹ سیشن ایوان اقبال میں طلب کیا گیا تھا جس کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا تاہم بجٹ اجلاس میں حکومتی ارکان شریک رہے۔

مصنف کے بارے میں