ملک بھر میں کل سے طوفانی بارشیں، سیلاب کی وارننگ جاری 

ملک بھر میں کل سے طوفانی بارشیں، سیلاب کی وارننگ جاری 
سورس: File

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں طوفانی بارشوں کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔ 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 20 تا 22 جون ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں ۔ بارشوں سے ندی نالوں، دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ ہے۔ تمام متعلقہ وفاقی اور  صوبائی محکمے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایز اور ڈی ڈی ایم ایز کومتعلقہ اداروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مسافروں اورسیاحوں کو متوقع بارشوں اور راستوں کی صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بھی طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ آج رات یا کل بارش کا ایک مضبوط سسٹم بلوچستان میں اثرانداز ہوسکتا ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان میں مضبوط سسٹم بن رہا ہے جس کے باعث اس حصے میں غیرمتوقع بارش اور ژالہ باری کاا مکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے اگلے 24 سے 48 گھنٹے کیلئے فلڈ وارننگ جاری کی ہے اور کہا گیا ہے کہ کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، ہرنائی، ژوب، دکی، زیارت اور لورالائی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں