بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے13 پاکستانی گواہ طلب کر لئے

 بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے13 پاکستانی گواہ طلب کر لئے

نیو دہلی :سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس میں بھارتی این آئی اے عدالت نے 13پاکستانی گواہوں کو شہادتیں قلمبند کرانے کے لئے 4جولائی کو طلب کر لیا۔عدالت ہریانہ کے شہر پنچکولا میں 10سال سے مقدمے کی سماعت کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستانی 13 گواہوں کو عدالتی سمن بھارتی وزارت خارجہ اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے بھجوائے جائیں گے۔

بھارتی ہائی کمیشن یہ سمن پاکستانی وزارت خارجہ کو ارسال کرے گا۔واضح رہے کہ 18 فروری 2007ء کو پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کی پاکستانی بوگیوں کو پانی پت ہریانہ سے گزرتے ہوئے انتہاپسند ہندو گروپ کے کارندوں نے بم دھماکے کا نشانہ بنایا۔

وضع رہے کہ دھماکے سے ٹرین کی 3 بوگیاں تباہ اور اس میں سوار 100 کے لگ بھگ پاکستانی مسافر شہید ہوئے جن میں سے اکثر بوگیوں کو لگنے والی آگ میں کوئلہ بنے