رہائی کے بعد شرجیل میمن کی وزیر اعلیٰ سندھ سے فون پر گفتگو

رہائی کے بعد شرجیل میمن کی وزیر اعلیٰ سندھ سے فون پر گفتگو

اسلام آباد: شرجیل میمن رہائی کے بعد سندھ ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اہل خانہ سے فون پر گفتگو کی اورصورتحال سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نےان کی خیریت دریافت کی ۔

شرجیل میمن اپنے وکیل شکیل عباسی ایڈو و کیٹ کے ہمراہ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے ۔شکیل عباسی کہتے ہیں حفاظتی ضمانت کے کاغذات دکھانے کے باوجود نیب حکام نے بالکل غیر قانونی اقدام کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ نیب نے شرجیل میمن کے کاغذات ضمانت کی مجھ سے تصدیق کر ائی ۔ تھوڑی دیر کے لیے نیب راولپنڈی دفتر گیا اور تصدیق کی، شرجیل میمن پیر کے روز عدالت میں پیش ہوں گے ۔

ادھرمعاون خصو صی وزیر اعلیٰ سندھ تیمور تالپر کہتےہیں کہ چوہدری نثار کے کسی گلو بٹ نے عدالتی احکامات کی کاپی پھاڑ کر پھینک دی۔

تیمور تالپر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے کوئی مزاحمت نہیں کی ،وہ جانے کے لیے تیار تھے ،پھر بھی ایسی بد تمیزی اور بدسلوکی کی گئی جس کی بالکل توقع نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرجیل میمن دکھی اور صدمے میں ہیں۔بات یہاں ختم نہیں ہوئی، بات تو اب یہاں سے شروع ہو گی۔