اسرائیل پر متنازعہ رپورٹ کا اجرا یو این او کی انڈر سیکرٹری مستعفیٰ

اسرائیل پر متنازعہ رپورٹ کا اجرا یو این او کی انڈر سیکرٹری مستعفیٰ

کیلی فورنیا: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والی اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری ریما کیلاف نے فلسطینوں کے ساتھ اسرائیل کے رویے کو نسل پرستانہ قرار دینے سے متعلق حال ہی میں رپورٹ شائع کی تھی جسے واپس لینے کے لئے ان پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا تھا جس پر ریما کیلاف نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور استعفیٰ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھجوا دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ان پر رپورٹ واپس لینے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں جب کہ انہیں معلوم تھا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی اس رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد شدید دباؤ ڈالیں گے اور یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سے بھی گزشتہ روز ہٹا لی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں