طالبات بُرقع پہن کر امتحان میں شریک نہیں ہو سکتیں، بھارتی اسکول کا انوکھا فیصلہ

طالبات بُرقع پہن کر امتحان میں شریک نہیں ہو سکتیں، بھارتی اسکول کا انوکھا فیصلہ

حیدر آباد دکن: دنیا کی سب سے بڑی سیکولر جمہوری ریاست ہونے کے دعوے کرنے والے بھارت کا مسلم تعصب پر مبنی مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا۔ بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں ایک اسکول نے فیصلہ کیا کہ مسلم طالبات اگر امتحانات میں شریک ہونا چاہتی ہیں تو وہ برقع پہن کر نہ آئیں نہیں تو ان طالبات کو امتحان میں شریک نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس فیصلے کے خلاف مُسلم طالبات کے والدین نے اسکول کے باہر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ان کا یہ احتجاج آخر کار رنگ لے آیا اور اسکول انتظامیہ نے طالبات کو برقعے پہن کر امتحان دینے کی اجازت دے دی۔

مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ نے اس موقع پر کہا کہ مسلم طالبات کو ہر سال اس قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اور بھی مخلتف اسکول ایسے گٹھیا فیصلے کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اسکول انتطامیہ کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کروائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں