پیا نگ یانگ :شمالی کوریا کی فوج نے نئے high-thrust engine کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کر دیا ۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اس ٹیسٹ کو شمالی کوریا کی راکٹ انڈسٹری کے لیے نیا جنم قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ انجن کے تجرباتی مقام پر موجود تھے۔
مقامی میڈیا کت مطابق نئے انجن کے ذریعے شمالی کوریا کوسیٹلائٹ لانچ کرنے کی عالمی سطح پر بہترین صلاحیت حاصل ہو جائے گی۔دوسری جانب چین نے امریکا کو شمالی کوریا کے معاملے کو نرمی سے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
شمالی کوریا کے راہنماوں کے مطابق دنیا ہماری آج کی کامیابی کو دیکھ لے گی اور اس تجربے کی کامیابی پر اس کو 18مارچ کے انقلاب کا نا م دیاہے یہ ایک نہایت شاندار کامیابی ہے۔واضح رہے شمالی کوریا کے لمبے فاصلے تک مار میزائلوں کے تجربات کے بعد امریکا نے شمالی کوریا پر پابندیان عائد کر دی تھیں ،امریکی وزیر دفاع نے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریا کو فوجی کاروائی کی دھمکی بھی تھی ۔