سلامتی کونسل نے پاک چین اقتصادی راہداری کی حمایت کردی، بھا رت کو سبکی

سلامتی کونسل نے پاک چین اقتصادی راہداری کی حمایت کردی، بھا رت کو سبکی

نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قر ارداد میں پاک چین اقتصادی راہ داری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بھارت سی پیک کی مخالفت کرتا رہا ہے مگر اب اس منصوبے کو اقوام متحدہ کی حمایت بھی حاصل ہو گئی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی جس میں ایشیائی ملکوں سے کہا گیا کہ وہ علاقائی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنائیں۔اس سلسلے میں سلامتی کونسل نے شاہراہ ریشم معاشی بیلٹ اور سمندر تک شاہراہ ریشم منصوبے کا بھی تذکرہ کیا اور ان منصوبوں کی حمایت کا اعلان کیا۔قرارداد میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے، کاسا۔ ون تھاوزنڈ منصوبے اور چاہ بہار بندرگاہ منصوبے کا بھی خیر مقدم کیا گیا ہے۔