پاک، افغان سرحد پر ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت ہلاک

پاک، افغان سرحد پر ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت ہلاک

لاہور: ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب افغانستان کے صوبے پکتیا میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک کار کو نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اختر محمد خلیل وزیر کا نائب ہارون مارا گیا . حملے میں اس کے دیگر ساتھیوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والا نائب کمانڈر ہارون شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے خلاف حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

واضح رہے اسے سے پہلے بھی پاک افغان سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں