مودی سرکار کی ایک اور سازش ، دیوبند کا نام تبدیل کرکے دیوورد کرنے کا منصوبہ

 مودی سرکار کی ایک اور سازش ، دیوبند کا نام تبدیل کرکے دیوورد کرنے کا منصوبہ

دیوبند:بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی کی مسلم دشمنی کی ایک اور سازش سامنے آگئی ہے۔ بھارتی شہر دیوبند کا نام تبدیل کرنے کی ٹھان لی۔ دیوبند کا نام دیوورد کرنے کا پلان بنالیا۔مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی گھناونی چال تیار کرلی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخبرکن اسمبلی برجیش سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد شہر دیوبند کا نام بدلنے والے ہیں۔
ریاست میں حکومت کے قیام کے بعد اسمبلی میں شہر کی تاریخی اہمیت کو دوبارہ واپس لانے کیلئے نام کی تبدیلی کا مطالبہ سب سے پہلا ہوگا۔ یہی نہیں اس پہلے بھی بھارتی انتہا پسند گروہ بجرنگ دل نے دیوبند کا نام دیوورند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ برجیش سنگھ کے اس فیصلے سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔